ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : نقلی دستاویزات کے ذریعہ کوآپریٹیو سوسائٹی کو لگایا گیا 50 لاکھ روپے کا چونا

منگلورو : نقلی دستاویزات کے ذریعہ کوآپریٹیو سوسائٹی کو لگایا گیا 50 لاکھ روپے کا چونا

Tue, 20 Dec 2022 12:06:07    S.O. News Service

منگلورو 20/ دسمبر (ایس او نیوز) جیپو میں واقع منگلورو سوہاردا کوآپریٹیو سوسائٹی کی سیکریٹری چندریکا ڈی راو کی طرف سے سی ای این پولیس اسٹیشن میں درج کروائی گئی شکایت کے مطابق تین افراد کی ایک ٹولی نے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر سوسائٹی کو 50 لاکھ روپے کا چونا لگایا ہے۔

پولیس کے پاس درج کی گئی شکایت میں شیلپا گنجاننا پونجا، ڈاکٹر نشچیکیتھ پونجا اور ڈاکٹر نیکیتا پونجا پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے نقلی دستاویزات پیش کرکے سوسائٹی سے قرضہ حاصل کیا ہے ۔ شکایت کنندہ کے مطابق شیلپا گجاننا پونجا نے 2017 میں بینک کے ڈپازٹ بونڈس اور ایل آئی سی بونڈس پیش کرتے ہوئے سوسائٹی سے 50 لاکھ روپے قرضہ طلب کیا ۔ اسی طرح کے بونڈس پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر نشچیکیتھ پونجا نے 40 لاکھ روپے قرضہ طلب کیا ۔ ان دستاویزات کی بنیاد پر دونوں کو قرضہ فراہم کیا گیا تھا۔

جب ملزمین کی طرف سے قرضہ کی رقم واپس ادا نہیں کی گئی تو ان کی طرف سے جمع کیے گئے دستاویزات متعلقہ بینکوں میں بھیجے گئے اور وہاں سے پتہ چلا کہ ڈپازٹ بونڈس نقلی ہیں اور ایل آئی سی بونڈس کی رقم پہلے ہی وصول کی جا چکی ہے ۔ 

کوآپریٹیو سوسائٹی کی سیکریٹری کی طرف سے درج شکایت کے میں کہا گیا ہے کہ شیلپا گجاننا پونجا کی بیٹی ڈاکٹر نکیتا پونجا اس قرضہ کے لئے ضمانت دی تھی اور اس فراڈ کو انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا تھا ۔


Share: